سابق ڈائریکٹر خارجہ شفقت علی چیمہ کی پلی بارگین کی درخواست مسترد، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل منتقل

سابق ڈائریکٹر خارجہ شفقت علی چیمہ کی پلی بارگین کی درخواست مسترد، 14 روزہ ...
سابق ڈائریکٹر خارجہ شفقت علی چیمہ کی پلی بارگین کی درخواست مسترد، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل منتقل

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ناجائز اثاثہ جات کیس میں عدالت نے سابق ڈائریکٹر خارجہ شفقت علی چیمہ کی پلی بارگین کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر نیب نے ناجائز اثاثہ جات اور انسانی سمگلنگ کیس کے ملزم سابق ڈائریکٹر خارجہ شفقت علی چیمہ کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔

دوسری طرف ملزم سابق ڈائریکٹر خارجہ شفقت علی چیمہ نے عدالت میں پلی بارگین کی درخواست جمع کرائی جس میں درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ قصور وار نہیں لیکن مجبوری میں پلی بارگین کرنا چاہتا ہوں۔ عدالت نے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست مسترد کردی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں