بالی وڈ خانز کے ساتھ کام کی خواہش نہیں: ودیا بالن

بالی وڈ خانز کے ساتھ کام کی خواہش نہیں: ودیا بالن
بالی وڈ خانز کے ساتھ کام کی خواہش نہیں: ودیا بالن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ بالی وڈ خانز کے ساتھ کام کی خواہش نہیں۔ ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ وہ بالی وڈ خانز کے ساتھ کام کرنے کےبارے میں نہیں سوچتیں وہ جس کے ساتھ اور جس طرح کا بھی کام کر رہی ہیں وہ بہترین ہے۔ ودیا بالن کا اپنے کیریئر کے حوالے سے کہنا تھا کہ زندگی میں ایک ایسا بھی وقت تھا جب وہ محض ایک ہی فلم کرنا چاہتی تھیں لیکن یقین نہیں آتا کہ انڈسٹری میں 11 برس بیت گئے اور متعدد فلمیں بھی کر ڈالیں اور اس دوران وہ مختلف قابل لوگوں سے بھی ملیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اتنے عرصے میں بے شمار بہترین مواقع ملے اور اپنی اداکاری کے حوالے سے انہوں نے بے پناہ داد بھی سمیٹی جس پر وہ خو د کو خوش قسمت سمجھتی ہیں۔

مزید :

تفریح -