شفقت علی چیمہ کے اثاثوں سے متعلق نئے انکشافات، 5 کروڑ کا ہاتھی دانت برآمد: نیب ذرائع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ڈائریکٹر وزارت خارجہ شفقت علی چیمہ کے اثاثوں سے متعلق نئے انکشافات ہوئے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق شفقت چیمہ سے برآمد ہونے والے ہاتھی دانت کی قیمت پانچ کروڑ روپے تھی جبکہ ایک کروڑ روپے مالیت کے عقاب بھی برآمد ہوئے تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک ہوٹل کی ملکیت کا بھی انکشاف ہوا ہے اور اس ہوٹل کے حوالے سے وزارت خارجہ سے تفصیلات لی جارہی ہیں جبکہ اکاو¿نٹس کی تفصیلات کے لیے سٹیٹ بینک کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
علاوہ ازیں عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک صحافی نے ان کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست کیے جانے پر سوال کیا کہ کیا آپ اپنی جیب سے رقم واپس کریں گے؟۔ صحافی کے سوال کے جواب میں شفقت علی چیمہ کا کہنا تھا کہ کسی کو ایک روپیہ بھی واپس نہیں کررہا۔