’جتنی شرمندگی اس وقت محسوس ہوئی ، زندگی میں کبھی نہیں ہوئی‘

’جتنی شرمندگی اس وقت محسوس ہوئی ، زندگی میں کبھی نہیں ہوئی‘
’جتنی شرمندگی اس وقت محسوس ہوئی ، زندگی میں کبھی نہیں ہوئی‘

  



ممبئی (این این آئی ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رئیلٹی شو کی جج ملائکہ اروڑا خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے راز کھولے ,ساتھ میں اپنے ساتھ منسوب لوگوں کی زندگی کا سچ بھی سب پر واضح کر دیا۔ اپنے سابقہ شوہر ارباز خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ارباز ڈانس نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اگلا ٹیٹواپنے بیٹے آرہان کے نام کا بنواﺅں گی۔

اپنے مداحوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر مشہور شخصیت کی زندگی میں پاگل مداح ہوتے ہیں، میرا بھی ایک پاگل مداح ہے جوہر سال میری سالگرہ پر مجھے سرخ گلابوں کا تحفہ بھجواتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان ایسی شخصیت ہیں جنہیں جب تک وہ نہ چاہیں, کوئی بھی نہیں جان سکتا۔ انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے زیادہ شرمندہ کرنے والے لمحے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ سال پہلے میں ایک فیشن شو میں شریک تھی اور ریمپ پر ماڈلنگ کر رہی تھی کہ اچانک میری سینڈل ٹوٹ گئی اور میں گر گئی اور شاید یہی سب سے زیادہ شرمندہ کردینے والا واقعہ تھا۔

مزید : تفریح