آسٹریلوی باﺅلر بگ بیش لیگ میں اپنے کیرئیر کی پہلی گیند کرانے آیا تو کچھ ایسا ہو گیا کہ ساری زندگی نہیں بھول پائے گا، دیکھ کر آپ کی ہنسی بھی نہیں رکے گی

آسٹریلوی باﺅلر بگ بیش لیگ میں اپنے کیرئیر کی پہلی گیند کرانے آیا تو کچھ ایسا ...
آسٹریلوی باﺅلر بگ بیش لیگ میں اپنے کیرئیر کی پہلی گیند کرانے آیا تو کچھ ایسا ہو گیا کہ ساری زندگی نہیں بھول پائے گا، دیکھ کر آپ کی ہنسی بھی نہیں رکے گی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ اور ہوبارٹ ہیوری کینز کے درمیان کھیلا گیا میچ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا اور شائقین کو ایک زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن ایکشن، تھرلر اور سسپنس سے بھرپور تین گھنٹے کے اس میچ میں کامیڈی بھی شامل تھی جسے دیکھ کر شائقین تو محظوظ ہوئے ہی، کھلاڑیوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ہوبارٹ ہیوری کینز کے کپتان نے اپنی ٹیم میں شامل آسٹریلوی باﺅلر جیک ریڈ سے پانچواں اوور کرانے کافیصلہ کرایا جنہوں نے آسٹریلین کاﺅنٹی لیگز کے دوران عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کر رکھا ہے۔ جیک ریڈ بھی بگ بیش لیگ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے کیلئے بیتاب نظر آئے اور گیند بازی کیلئے تیار ہوگئے لیکن شائد وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ اس لیگ میں ان کے کیرئیر کی پہلی گیند ہی کچھ اس طرح کی ہو گی کہ وہ خود بھی زندگی بھر نہیں بھول پائیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

جیک ریڈ گیند پکڑ کر رن اپ لینے کیلئے اپنی مقررہ جگہ پہنچ گئے، سٹیڈیم میں موجود تمام شائقین اور میدان میں موجود تمام کھلاڑیوں کی نظریں ان پر لگی تھیں، 24 سالہ ریڈ نے دوڑ لگائی تو سٹیڈیم میں سناٹا چھا گیا، وہ ایمپائر کے قریب پہنچے، بلے باز کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں اور ایک بھرپور جمپ لگایا، لیکن یہ کیا! ان کی دائیں ٹانگ پھسل گئی اور وہ کریز پر ”رگڑتے“ چلے گئے۔ ریڈ پریشان نہیں ہوئے بلکہ جس کمال ”تیزی“ سے وہ گرے تھے اسی کمال ”پھرتی“ سے اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجائے وہ واپس اٹھ بھی گئے ۔ نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑا بلے بازبھی اپنی مسکراہٹ پر قابو نہ پاسکا جبکہ ریڈ کا ایک ساتھی کھلاڑی بھی ان کی خیریت دریافت کرنے کیلئے آگے آیا جو انہیں مسکراتا دیکھ کر پرسکون ہو گیا۔

سٹیڈیم میں موجود شائقین پہلے تو خوب محظوظ ہوئے لیکن پھر انہوں نے جیک ریڈ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور جیک ریڈ بگ بیش لیگ میں اپنے کیرئیر کی پہلی گیند پھینکنے کیلئے دوبارہ رن اپ لینے چل دیئے۔

مزید : کھیل