میاں نواز شریف کو آپ بیتی لکھ لینی چاہیے: ڈاکٹر عاصم کا مشورہ

میاں نواز شریف کو آپ بیتی لکھ لینی چاہیے: ڈاکٹر عاصم کا مشورہ
میاں نواز شریف کو آپ بیتی لکھ لینی چاہیے: ڈاکٹر عاصم کا مشورہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کے نیب ریفرنس پر ضمانت کی درخواست پر سماعت 23 جون تک ملتوی کردی گئی ہے ۔ ڈاکٹر عاص کا کہنا تھا کہ  میاں نواز شریف کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنی آپ بیتی لکھیں۔ 462 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل کی سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب جادوگر ہے بلکہ سامری جادوگر ہے جو کچھ بھی کرسکتا ہے حالانکہ اس کا جادو صرف چھوٹے صوبوں پر چلتا ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین سر پر ٹوپی اوڑھ کر عدالت میں پیش ہوئے تو ایک صحافی نے ان سے ٹوپی سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ٹوپی پہن رکھی ہے کیا اعتکاف میں بیٹھنے کا ارادہ ہے؟ جس پر ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ تراویح پڑھنے کی اجازت ملتی نہیں ہے تو اعتکاف میں بیٹھ کر کیا کروں گا۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنی آپ بیتی لکھ لیں جس پر ایک صحافی نے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف کہیں جارہے ہیں جس پر ڈاکٹر عاصم نے جواب دیتے ہوئے مشورہ دیا اور کہا بہتر ہے کہ انسان اپنی زندگی میں ہی آٹو بائیو گرافی لکھ لے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں