پنجاب کے مختلف علاقوں میں تین خواتین اور لڑکوں سے جنسی زیادتی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں تین خواتین اور لڑکوں سے جنسی زیادتی
پنجاب کے مختلف علاقوں میں تین خواتین اور لڑکوں سے جنسی زیادتی

  

قصور،فیصل آباد، چنیوٹ (ویب ڈیسک) الٰہ آباد میں 8 سالہ بچے، قصور، فیصل آباد میں خاتون، لڑکی اور چنیوٹ میں لڑکے سے زیادتی کی گئی۔تلونڈی مالی پورہ کے خالد نے تھانہ الٰہ آباد میں درخواست جمع کروائی میرے آٹھ سالہ بھائی حماد کو معظم سلطان نے مدرسہ میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ قصور میں چک 41 کھڈیاں میں محمد بوٹا نے پولیس تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کرایا میری بیوی کو احمد رضا اپنے ایک ساتھی کے ساتھ حویلی میں لے گیا اور علی رضا نے زیادتی کر ڈالی۔ فیصل آباد میں لڑکی سے زیادتی، ملزموں نے لڑکی کی برہنہ تصاویر اتار کر انٹرنیٹ کے ذریعے علاقہ میں پھیلا دیں۔ ترکھانی کے علاقہ چک نمبر 372 گ ب نواں چک کے معشوق علی نے مقدمہ درج کراتے موقف اختیار کیا 20 فروری کو اس کی پوتی (س) گھر کی جانب جا رہی تھی۔ ملزم وسیم اغوا کر کے قریبی حویلی میں لے گیا جہاں ملزم اور اس کے ساتھیوں اعظم اور ساجد نے مغویہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے اس کی برہنہ تصاویر بنا لیں۔ چنیوٹ میں محسن عباس نے بشیر احمد موضع علاﺅالدین کے بھتیجے محمد الیاس کے ساتھ زیادتی کی۔

مزید : جرم و انصاف