مضبوط میز بان سائیڈ کیخلاف فتح کے لیے پر عزم ہیں،انگلش ٹیم کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے: قومی کپتان ثنامیر

مضبوط میز بان سائیڈ کیخلاف فتح کے لیے پر عزم ہیں،انگلش ٹیم کا ڈٹ کرمقابلہ ...
مضبوط میز بان سائیڈ کیخلاف فتح کے لیے پر عزم ہیں،انگلش ٹیم کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے: قومی کپتان ثنامیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(صباح نیوز)پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان ثناء میر اورٹی20 کی کپتان بسمہ معروف نے دورہ انگلینڈ کے بارے میں جیت کے عزم کا اظہار کیا۔پاکستانی ون ڈے کپتان ثناءمیر کا کہنا تھا کہ مضبوط میزبان سائیڈ کیخلاف فتح کے لیے پر عزم ہیں،انگلش ٹیم کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔ ٹوئنٹی 20 میں قیادت سنبھالنے والی بسمہ معروف کا کہناتھا کہ دورہ انگلینڈ کے دوران بیٹنگ اہم کردارادا کرسکتی ہے،امید ہے پاکستانی ٹیم مشکل امتحان میں سرخرو ہو گی ۔میڈیا سے دوران گفتگو ثناءمیر نے کہا کہ مضبوط انگلش ٹیم کوہوم گراﺅنڈ کا فائدہ ہوگا، تاہم سیریز کی اچھی تیاری کی ہے، ڈٹ کر مقابلہ کریںگی، میزبان ٹیم کی رینکنگ بہتر اور ان کو ہوم گراﺅنڈز کا فائدہ ہوگا لیکن ہماری پلیئرز کے حوصلے بلند اور ہم سیریز میں فتح کےلئے پر عزم ہیں۔ٹوئنٹی20 ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران بیٹنگ اہم کردارادا کرسکتی ہے، کامیابیوں کیلئے اس کا کلک کرنا ضروری ہوگا، اچھا مجموعہ حاصل کریں تو بولرز ہدف کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہمیں فیلڈنگ کا معیار بھی بہتر کرنا ہوگا، امید ہے کہ ٹیم اس مشکل امتحان میں سرخرو ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان کی ویمنزکرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ میں 3 ون ڈے اوراتنے ہی ٹوئنٹی 20میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 جون کو لیسٹر، دوسرا 22 جون کو ووسٹر اور تیسرا 27 جون کو ٹونٹن میں کھیلا جائیگا،ٹوئنٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 3 جولائی کو برسٹول، دوسرا 5 جولائی کو ساﺅتھمپٹن اور تیسرا 7 جولائی کو چیمسفورڈ میں شیڈول کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -