پی پی نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے

پی پی نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے
پی پی نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے

  



مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں جن کا باقاعدہ اعلان وزیر اعظم آزاد کشمیر آج کریں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 29 اور پاکستان میں مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے ٹکٹ جاری کر دیے ہیں جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹکٹوں کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید آج دن ایک بجے اسلام آباد میں ٹکٹوں کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں 21 جولائی کو عام انتخابات ہوں گے۔

مزید : مظفرآباد /اہم خبریں