کوائنٹیکو میں اپنے کردار پر ٹین چوائس ایوارڈ میں نامزدگی پر بہت پرجوش ہوں : پریانکا چوپڑا

کوائنٹیکو میں اپنے کردار پر ٹین چوائس ایوارڈ میں نامزدگی پر بہت پرجوش ہوں : ...
کوائنٹیکو میں اپنے کردار پر ٹین چوائس ایوارڈ میں نامزدگی پر بہت پرجوش ہوں : پریانکا چوپڑا

  



ممبئی(آن لائن)بالی وڈ سے ہولی وڈ میں تیزی سے اپنی جگہ بناتی پریانکا چوپڑا لگتا ہے کہ اپنے ڈیبیو ڈرامے 'کوائنٹیکو' میں اپنے کردار کی بدولت متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والی ہیں۔کوائنٹیکو میں ایلکس پیریش کا کردار ادا کرنے والی پریانکا چوپڑا نے ٹین چوائس ایوارڈز میں ایک اور نامزدگی کا اعلان ٹوئٹر پر کیا۔اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ کوائنٹیکو میں اپنے کردار پر ٹین چوائس ایوارڈ میں نامزدگی پر بہت پرجوش ہیں اور ان کی شکرگزار ہیں۔انہوں نے حال ہی میں پیپلز چوائس ایوارڈز 2016 میں کوائنٹیکو کے کردار پر فیورٹ ایکٹریس کا ایوارڈ جیتا تھا۔ٹین چوائس ایوارڈز کا انعقاد 31 جولائی کو لاس اینجلس میں ہوگا۔

مزید : تفریح