مالی سال 2016-17ءکیلے سینیٹ کا 1 ارب 98 کرڑ روپے سے زائد کا بجٹ پیش کر دیا گیا

مالی سال 2016-17ءکیلے سینیٹ کا 1 ارب 98 کرڑ روپے سے زائد کا بجٹ پیش کر دیا گیا
مالی سال 2016-17ءکیلے سینیٹ کا 1 ارب 98 کرڑ روپے سے زائد کا بجٹ پیش کر دیا گیا

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مالی سال 2016-17ءکیلئے سینیٹ کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں مالی سال 2016-17ءکیلئے 1 ارب 98 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سالوں میں سینیٹ کے اخراجات کی تفصیلات بھی پیش کی جائے گی۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سینیٹ کا بجٹ ایوان میں پیش کیا گیا ہے اور یہ بجٹ شفافیت اور آگہی کیلئے سینیٹ میں رکھا ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں