ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت مسترد

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت مسترد
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت مسترد

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی کی د رخوات ضمانت مسترد کر دی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ملزم معظم جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل میں ہے جس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ملزم نے درخواست مسترد ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق قریشی اور جسٹس اطہرامن اللہ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

مزید : اسلام آباد