قومی ویمن تھرو بال چیمپئن شپ دسمبر میں کھیلی جائے گی

قومی ویمن تھرو بال چیمپئن شپ دسمبر میں کھیلی جائے گی
قومی ویمن تھرو بال چیمپئن شپ دسمبر میں کھیلی جائے گی

  

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن تھرو بال چیمپئن شپ دسمبر میں لاہور یا کراچی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 11 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، رینجرز، پنجاب، بلوچستان خیبرپختونخوا، سندھ، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور کلیگن واٹر پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید : اسلام آباد