سول آرمڈ فورسز کی تنظیم نو اور نئی بھرتی میں تاخیر پر توجہ دلاﺅ نوٹس ایوان میں پیش

سول آرمڈ فورسز کی تنظیم نو اور نئی بھرتی میں تاخیر پر توجہ دلاﺅ نوٹس ایوان ...
سول آرمڈ فورسز کی تنظیم نو اور نئی بھرتی میں تاخیر پر توجہ دلاﺅ نوٹس ایوان میں پیش

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سول آرمڈ فورسز کی تنظیم نو اور نئی بھرتی میں تاخیر پر سینیٹر عبدالقیوم نے توجہ دلاﺅ نوٹس ایوان میں پیش کر دیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور کے پی میں سول آرمڈ فورسز کے مزید 73 ونگز کی ضرورت ہے جس کیلئے 95 ارب روپے درکار ہیں جبکہ کراچی میں موجود رینجرز کو بھی کیمروں کی ضرورت ہے۔ رات کو لڑنے کی صلاحیت والے آلے، ٹیلی کمیونی کیشن آلات کے علاوہ سول آرمڈ فورسز کو اضافی ونگز، ہیلی کاپٹرز کی بھی ضرورت ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ سول آرمڈ فورسز کیلئے اسلحہ کی خریداری کا عمل بھی جاری ہے جبکہ خصوصی سیکیورٹی ڈویژن کے بھی3 ہزار سے زائد اہلکار بھرتی کر لئے ہیں اور مجموعی طور پر اب تک17 ہزار اہلکاروں میں سے 6 ہزار سے زائد کی بھرتی ہوچکی ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں