پاکستان اے ٹیم کو شیڈول سے پہلے انگلینڈ بھیجنے کی درخواست مسترد

پاکستان اے ٹیم کو شیڈول سے پہلے انگلینڈ بھیجنے کی درخواست مسترد
پاکستان اے ٹیم کو شیڈول سے پہلے انگلینڈ بھیجنے کی درخواست مسترد

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اے ٹیم کو شیڈول سے ایک ہفتہ قبل ہی انگلینڈ بھیجنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان اے ٹیم مینجمنٹ نے شیڈول سے1ہفتہ قبل انگلینڈجانےکی درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا ہے اور اب پاکستان اے ٹیم 18 سے 22 جون تک نیشنل اکیڈمی میں منعقدہ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے گی اور پھر شیڈول کے مطابق 23 جون کو ہی انگلینڈ روانہ ہو گی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : کھیل