محمد عامر کے سفری دستاویزات مل گئے، چھ ماہ کا سپورٹس ویزا دیا گیا: پی سی بی

محمد عامر کے سفری دستاویزات مل گئے، چھ ماہ کا سپورٹس ویزا دیا گیا: پی سی بی
محمد عامر کے سفری دستاویزات مل گئے، چھ ماہ کا سپورٹس ویزا دیا گیا: پی سی بی

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی سفارتخانے نے محمد عامر کے سفری دستاویزات بھجوا دیئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی سفارتخانے نے محمد عمر کے سفری دستاویزات بھجوا دیئے ہیں جن کے مطابق انہیں چھ ماہ کا سپورٹس ویزا جاری کیا گیا ہے۔ اب محمد عامر شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہی دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ ہوں گے۔

ضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی اور سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 جولائی سے لارڈز میں ہو گا۔

مزید : کھیل