پانامہ لیکس کمیٹی کے ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک، پرویز رشید نے خورشید شاہ کے گھٹنے پکڑ لیے

پانامہ لیکس کمیٹی کے ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک، پرویز رشید نے خورشید شاہ کے گھٹنے ...
پانامہ لیکس کمیٹی کے ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک، پرویز رشید نے خورشید شاہ کے گھٹنے پکڑ لیے

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے چیمبر میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے  سید خورشید شاہ سے مصافحہ کےساتھ ہی گھٹنوں کو ہاتھ لگایا جس کی ویڈیو فوٹیج بھی سامنے آگئی اور اس کے بعد گلے ملے ۔اس ملاقات میں دونوں رہنمائوں میں پانامہ لیکس پر تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے ٹی او آرز پر اپوزیشن اور حکومت کے مابین ڈیڈ لاک کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس کیلئے نام دینے کی بھی تجویز دی گئی ۔

خورشید شاہ اور پرویز رشید کے مابین الیکشن کمیشن کے نئے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ پرویز رشید کا کہناتھاکہ الیکشن کمیشن کے ارکان کی مدت ختم ہوگئی ہے اور غیرجانبدار اراکین کا تقرر ہونا چاہیے ، خورشید شاہ سمیت اپوزیشن بھی چاہتی ہے کہ ایسا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے جس پر کسی کو بھی اعتراض نہ ہو۔ 

یہاں یہ امر بھی قابل ذ کر ہے کہ سید خورشید شاہ  گدی نشین بھی ہیں ، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پرویز رشید نے منانے کیلئے خورشید شاہ کے گھٹنوں کو ہاتھ لگایا یا وہ ان سے عقیدت رکھتے ہیں ۔ 

Pervaiz Rasheed and Khursheed Shah by dailypakistan

مزید : اسلام آباد