سندھ میں مختلف خدمات پر ٹیکس عائد کر دیئے گئے، یکم جولائی سے وصولی شروع ہو گی

سندھ میں مختلف خدمات پر ٹیکس عائد کر دیئے گئے، یکم جولائی سے وصولی شروع ہو گی
سندھ میں مختلف خدمات پر ٹیکس عائد کر دیئے گئے، یکم جولائی سے وصولی شروع ہو گی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے فنانس بل میں مختلف خدمات پر ٹیکس عائد کئے جانے کے بعد سندھ ریونیو بورڈ نے سندھ کے تمام بیوٹی کلینکس کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ کے فنانس بل میں مختلف خدمات پر ٹیکس عائد کئے گئے ہیں جن میں بیوٹی کلینک کی خدمات بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی 2016ءسے بیوٹی کلینک کی خدمات پر13 فیصد سیلز ٹیکس وصول ہو گا جس کیلئے سندھ ریونیو بورڈ نے سندھ کے تمام بیوٹی کلینکس کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔

سندھ فنانس بل کے تحت ہیر ٹرانسپلانٹ کرانے پر 13 فیصد سیلز ٹیکس وصول ہو گا ، دانتوں کی سرجری کرانے پر 13 فیصد سیلز ٹیکس وصول ہو گا جبکہ کاسمیٹک اور پلاسٹک سرجری کرنیوالے کلینک سے 13 فیصد ٹیکس وصول ہو گا۔

مزید : کراچی