پاناما لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف کارروائی نہ کرنے پرچیئرمین نیب سے شق وار جواب طلب

پاناما لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف کارروائی نہ کرنے پرچیئرمین نیب ...
پاناما لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف کارروائی نہ کرنے پرچیئرمین نیب سے شق وار جواب طلب

  

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پاناما لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف کارروائی نہ کرنے پرچیئرمین نیب سے شق وار جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے شہری منیر احمد کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار نے الزام لگایا کہ وزیراعظم کے خاندان کے ارکان نے اثاثے چھپائے اور ان کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کیا۔نیب آرڈیننس کے سیکشن 18کے تحت چیئرمین نیب کووزیر اعظم کے خلاف پاناما لیکس کے انکشافات پر از خود کارروائی کا اختیار حاصل ہے لیکن چیئرمین نیب نے اس کے باوجود وزیراعظم کے خلاف کارروائی شروع نہیں کی جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پاناما لیکس کے انکشافات پر چیئرمین نیب کو کارروائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے چیئرمین نیب سے شق وار جواب طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 28جون تک ملتوی کر دی۔

مزید : لاہور