سعودی صحراءمیں چرواہے کو چھ سال قبل لاپتہ ہونیوالے شخص کی لاش مل گئی

سعودی صحراءمیں چرواہے کو چھ سال قبل لاپتہ ہونیوالے شخص کی لاش مل گئی
سعودی صحراءمیں چرواہے کو چھ سال قبل لاپتہ ہونیوالے شخص کی لاش مل گئی

  



ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی صحرامیں چلتے ہوئے ایک چرواہے نے ٹھوکر کھائی تو مڑکردیکھا، غورکرنے پرانسانی جسم کی موجودگی کا انکشاف ہونے پر چرواہے کے اوسان خطاءہوگئے ۔

عرب میڈیا کے مطابق چرواہے نے سعودی صحراءکے وسط میں گلی سڑی لاش سے ٹھوکرکھائی اور تسلی کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جس کا کہناتھاکہ یہ لاش تقریباً چھ سال قبل لاپتہ ہونیوالے شخص کی ہے ۔ بتایاگیاہے کہ چرواہا اپنے مویشیوں کے ہمراہ تبوک کے علاقے میں موجود تھا جب اسے ڈھانچاملا۔

روزنامہ ’اجل‘ کے مطابق پولیس نے جانچ پڑتال کے بعد بتایاکہ جزا النخیری کی لاش ہے جو لاپتہ ہوگئے تھے ۔

مزید : عرب دنیا