سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا دفتر میں فائرنگ سے شدید زخمی، کوئٹہ میں پولیس انسپکٹرنامعلوم افراد کا نشانہ بن گیا

سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا دفتر میں فائرنگ سے شدید زخمی، کوئٹہ ...
سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا دفتر میں فائرنگ سے شدید زخمی، کوئٹہ میں پولیس انسپکٹرنامعلوم افراد کا نشانہ بن گیا

  



پشاور ، کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا ظفرعلی شاہ کے دفتر میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس انسپکٹر شبیر احمد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا ظفرعلی شاہ کے دفتر کے اندر گھس کر ایک شخص نے فائرنگ کی جس سے سیکرٹری شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کرنے والا شخص اسی دفتر کا ملازم ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مضروب سیکرٹری کو شدید زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا ظفرعلی شاہ اس سے قبل چارسدہ میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے سمیت اہم عہدوںپر تعینات رہ چکے ہیں۔

دوسری طرف کوئٹہ میں سریاب روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس انسپکٹر شبیر شاہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں پیش آیا جہاں انسپکٹر اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہے تھے کہ راستے میں ہی انہیں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے انسپکٹر کی لاش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کردی ہے جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کرکے ورثا کے حوالے کی جائے گی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی شبیر شاہ کو سینے اور سر میں گولیاں لگی ہیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مزید : پشاور /اہم خبریں