سیاست میں کافی تبدیلیاں ہوں گی ،جولائی کے بعد وزیراعظم دکھائی نہیں دیتے :نبیل گبول

سیاست میں کافی تبدیلیاں ہوں گی ،جولائی کے بعد وزیراعظم دکھائی نہیں دیتے ...
سیاست میں کافی تبدیلیاں ہوں گی ،جولائی کے بعد وزیراعظم دکھائی نہیں دیتے :نبیل گبول

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق رکن اسمبلی نبیل گبول نے دعویٰ کیاہے کہ جولائی کے بعد پاکستان کی سیاست میں کافی تبدیلیاں آئیں گی اور وزیراعظم نظرنہیں آرہے ،پہلے دن سے کہہ رہاہوں کہ پانامالیکس کے حوالے سے اُنہیں گھر جانا پڑے گا۔

آج نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول کاکہناتھاکہ آزاد حیثیت میں مزے لے رہاہوں ، سب پارٹیوں کو دیکھ رہاہوں ، جو بھی صلاح مشورہ کرناہوا، جولائی کے بعد ہی کروں گا لیکن فی الحال مصطفی کمال کی پارٹی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں نبیل گبول کاکہناتھاکہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اندر بھی فارورڈ بلاک بن چکا ہے ، مثال کے طورپر اسحاق ڈار کی وجہ سے بہت سے اراکین ناراض ہیں ، آرمی چیف کیساتھ میٹنگ میں بھی وزراءسرجھکا کر بیٹھے تھے جس سے پتہ چلتاہے کہ اچھی خاصی ڈانٹ پڑی ہے ، آپ کے پاس گورننس ہی نہیں ، پاکستان اتنا مقروض ہوگیاہے کہ آج یہ گھر بھی چلے جائیں تو سسٹم چلانے اور عالمی بینک سے قرض کیلئے پھر کسی انٹرنیشنل کمیونٹی سے ڈیل کرنی پڑے گی ۔

سعودی صحرا میں چرواہے نے چلتے ہوئے ایک ایسی چیز سے ٹھوکر کھائی کہ اوسان خطاءہوگئے ،پولیس بلانا پڑگئی‎،یہاں کلک کریں۔

نبیل گبول کاکہناتھاکہ حکومت رمضان میں سحری وافطاری کے دوران بجلی کی فراہمی کے دعوے کرتی ہے لیکن کراچی میں افطاری کے وقت نہ بجلی ہے اور نہ ہی پانی ہوتاہے ۔

مزید : قومی