طورخم بارڈر پر فائرنگ کے واقعے پر افغان ناظم الامور طلب، شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

طورخم بارڈر پر فائرنگ کے واقعے پر افغان ناظم الامور طلب، شدید احتجاج ریکارڈ ...
طورخم بارڈر پر فائرنگ کے واقعے پر افغان ناظم الامور طلب، شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے طورخم بارڈ پر فائرنگ کے واقعے پر افغان ناظم الامور کوطلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور ایسے واقعات دوبارہ نہ ہونے کی یقین دہانی لی گئی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان سفیر حضرت عمر زخیلوال اس وقت افغانستان میں موجود ہیں جس کے باعث پاکستان نے طورخم بارڈر پر فائرنگ کے واقعے کے افغان ناظم الامور کوطلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ ایسے واقعات دہرائے جانے کی یقین دہانی لی گئی۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان اس واقعے کی فوری تحقیقات کرے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ طورخم بارڈر پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد سے علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے جبکہ لنڈی کوتل بازار کے علاوہ طورخم بارڈر بھی ہر طرح کی آمدورفت کیلئے بند کیا جا چکا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -