ایرانی محافظوں نے عراقی سرحد کے قریب 5 کرد باغیوں کو ہلاک کردیا

ایرانی محافظوں نے عراقی سرحد کے قریب 5 کرد باغیوں کو ہلاک کردیا
ایرانی محافظوں نے عراقی سرحد کے قریب 5 کرد باغیوں کو ہلاک کردیا

  



تہران (اے پی پی) ایرانی انقلابی محافظوں نے عراق کے ساتھ شمال مغربی سرحد کے نزدیک 5 کرد باغیوں کو ہلاک کردیا۔ پیر کو ذرائع ابلاغ نے ایرانی پاسداران انقلاب کے حوالہ سے بتایا کہ پی جے اے کے کے پانچ دہشت گردوں پر مشتمل ٹیم کی سر دشت نامی علاقہ میں نشاندہی ہوئی تھی ان دہشت گردوں نے ایک ماہ قبل ایرانی بسیج ملیشیاءکے تین اراکین کو ہلاک کیا تھا ۔ ایرانی گارڈز نے کرد باغیوں کی ہلاکت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم کرد باغیوں اور ایرانی محافظوں کے مابین آخری مرتبہ جھڑپیں ستمبر میں ہوئی تھیں جن میں دو ایرانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے ۔

مزید : بین الاقوامی