ٹرائی سیریز کا پانچواں میچ آج ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا

ٹرائی سیریز کا پانچواں میچ آج ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا
ٹرائی سیریز کا پانچواں میچ آج ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا

  



سینٹ لوشیا (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز ٹرائی سیریز کا پانچواں میچ آج آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ کیلئے ویسٹ انڈیز کے سکواڈ میں جیسن ہولڈر، سولمین بین، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈوین براوو، جوناتھن کارٹر، جانسن چارلز، اینڈرے فلیچر، شینن گیبرئیل، سنیل نارائن، ایشلے نرس، کیرن پولارڈ، دنیش رام دین، مارلن سیمیولز اور جیروم ٹیلر شامل ہیں جبکہ حتمی 11 کھلاڑیوں کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

آسٹریلین سکواڈ میں سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر، جارج بیلی، سکاٹ بولانڈ، نیتھن کولٹر نیل، جیمز فالکنر، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، نیتھن لیون، مچل مارش، گلین میکسویل، مچل سٹارک،میتھیو ویڈ اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔ کینگروزکی جانب سے بھی حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : کھیل