متحدہ اپوزیشن کا اجلاس کل طلب، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ ہو گا

متحدہ اپوزیشن کا اجلاس کل طلب، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کرنے یا نہ کرنے ...
متحدہ اپوزیشن کا اجلاس کل طلب، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ ہو گا

  



سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی او آرز کمیٹی میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کافیصلہ کرنے کیلئے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس کل 2 بجے پارلیمینٹ ہاﺅس میں طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ٹی او آر کمیٹی میں شامل اراکین نے بھی اپنی اپنی جماعتوں سے اجلاس میں شرکت کی منظوری لے لی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں