سٹاک ایکسچینج میں معمولی اضافہ، کے ایس ای 100 انڈیکس 36 ہزاور 978 پوائنٹس پر پہنچ گیا

سٹاک ایکسچینج میں معمولی اضافہ، کے ایس ای 100 انڈیکس 36 ہزاور 978 پوائنٹس پر پہنچ ...
سٹاک ایکسچینج میں معمولی اضافہ، کے ایس ای 100 انڈیکس 36 ہزاور 978 پوائنٹس پر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز معمولی اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 36 ہزاور 978 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے ۔
پیر کے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 36 ہزار 861 پوائنٹس سے ہوا اور کاروبار ابتدا میں مندی کا شکار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 36 ہزاور 638 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا تاہم یہ کمی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور سٹاک مارکیٹ نے اوپر کی طرف سفر شروع کردیا اور 37 ہزار 82 پوائنٹس تک پہنچ گئی تاہم کاروبار کے اختتام تک کے ایس ای 100 انڈیکس 39 پوائنٹ کے اضافے کے بعد 36 ہزاور 978 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوگیا۔
آج کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 47 لاکھ 26 ہزار 60 حصص کا کاروبار ہوا جس سے 6 ارب 67 کروڑ 24 لاکھ 23 ہزار 822 روپے کے سرمایہ کا فائدہ ہوا۔

مزید :

بزنس -