آرمی چیف کی زیرصدارت اجلاس سے اسحاق ڈار اٹھ کر چلے گئے تھے کیونکہ ۔ ۔۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی نصرت جاوید نے کہاہے کہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس سے وزیرخزانہ اٹھ کر چلے گئے تھے ، یہاں تک بات درست ہے لیکن اس کی وجہ یہ ہے کہ اُنہوں نے ایک اور میٹنگ میں جانا تھا، برطانیہ کے امدادی ادارے کی سربراہ پاکستان کے دورے پر تھیں ۔
ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نصرت جاوید کاکہناتھاکہ ’گنجی نہائے گی کیا اور نچوڑے گی کیا‘ جی ایچ کیومیں ہونیوالی میٹنگ کا محور تھاکہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد تیزی کیساتھ آئی ڈی پیز کو آبائی علاقوں میں منتقلی ہورہی ہے اور اس کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ فنڈ ز ضرورت ہوں گے ، یہ چیزیں کوئی واٹس ایپ گروپ نہیں بتائے گا، ملک کیساتھ مذاق بند کیاجائے ۔