سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال کے بجٹ پر بحث اور منظوری کا شیڈول جاری

سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال کے بجٹ پر بحث اور منظوری کا شیڈول جاری
سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال کے بجٹ پر بحث اور منظوری کا شیڈول جاری

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی نے نئے مالی سال کے بجٹ پر بحث اور منظوری کا شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت مالی سال 2016-17 کے بجٹ پر 14 جون سے 20 جون تک بحث ہو گی۔ شیڈول کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس میں کل 14 جون سے بجٹ پر بحث کا آغاز ہو گا۔ 21 جون کو رواں مالی سال کے ضمنی بجٹ کی منظوری ہوگی اور 22 جون کو آئندہ مالی سال کے اخراجات کی منظوری دی جائے گی جبکہ 23 جون کو آئندہ مالی سال 2016-17 کے بجٹ کی منظوری ہوگی۔

مزید : کراچی