کوٹ لکھپت میں رشتے سے انکار پر نوجوان کی ہلاکت، پولیس نے لڑکی اور اس کی ماں کو حراست میں لے لیا

کوٹ لکھپت میں رشتے سے انکار پر نوجوان کی ہلاکت، پولیس نے لڑکی اور اس کی ماں کو ...
کوٹ لکھپت میں رشتے سے انکار پر نوجوان کی ہلاکت، پولیس نے لڑکی اور اس کی ماں کو حراست میں لے لیا

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹ لکھپت میں رشتے سے انکار پر نوجوان کی ہلاکت کیس میں پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے لڑکی مہوش اور اس کی ماں سلمیٰ بی بی کو حراست میں لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کوٹ لکھپت میں رشتے سے انکار پر نوجوان کی ہلاکت کیس میں پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے لڑکی مہوش اور اس کی ماں سلمیٰ بی بی کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ لڑکی کے بھائی عرفان کو پہلے ہی حراست میں لیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ اشفاق پراسرار طور پر مہوش کے گھر میںگولی لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔

مزید : لاہور