اٹھارویں ترمیم کے بعد حالات بدتر ہوگئے،صوبے صوبائی فنانس کمیشن بنائیں: مصطفیٰ کمال

اٹھارویں ترمیم کے بعد حالات بدتر ہوگئے،صوبے صوبائی فنانس کمیشن بنائیں: ...
اٹھارویں ترمیم کے بعد حالات بدتر ہوگئے،صوبے صوبائی فنانس کمیشن بنائیں: مصطفیٰ کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم سے پہلے لوگوں کے جو حالات تھے آج اس سے بھی بدتر ہوگئے ہیں کیونکہ اب لوگ وفاق سے کوئی مطالبہ نہیں کرسکتے اس لیے تمام صوبے صوبائی فنانس کمیشن بنائیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے اپنی پارٹی کے حوالے سے بتایا کہ پاک سرزمین پارٹی نے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کرالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو صوبائی فنانس کمیشن بنانا ہوگا لیکن یہاں دور دراز سے بیٹھ کر فیصلے کئے جارہے ہیں ۔ سندھ کا 8 کھرب روپے کا بجٹ چند وزرا خرچ کریں گے۔صوبائی حکومت کا کام پیسوں کی نگرانی کرنا ہے یہاں پیسہ خرچ ہورہا ہے مگر منصوبوں پر نہیں لگ رہا۔ اربوں روپے ترقیاتی کاموں پرخرچ کئے جارہے ہیں لیکن یہ سب صرف کاغذات کی حدتک ہے ۔ بلدیاتی نمائندوں کواختیار دینے میں تاخیر کی جارہی ہے، بجٹ کاایک روپیہ بھی خرچ کرنے سے پہلے ان پیسوں کوڈسٹرکٹ تک منتقل کیاجائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -