پولیس کی منگھوپیر کے نواحی علاقے میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد

پولیس کی منگھوپیر کے نواحی علاقے میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ و دھماکہ ...
پولیس کی منگھوپیر کے نواحی علاقے میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کراچی شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز برآمد کر لیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایس پی پیر محمد شاہ کے مطابق منگھو پیر کے گاﺅں میر محمد گوٹھ میں کارروائی کی گئی اور کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر احسان اللہ کے کمپاﺅنڈ پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے 4 ایس ایم جیز، 2 رائفل، 3 پستول، ایس ایم جی اور جی تھری کی 4,000 گولیاں اور ایل ایم جی کی 800 گولیاں، 40 کلوگرام دھماکہ خیز مواد ، 6 آر پی جی راکٹس، 8 دستی بم اور 5 بم برآمد کر لئے ہیں۔ ایس ایس پی پیر محمد شاہ کے مطابق منگھو پیر کے مختلف علاقوں سے 30 سے زائد افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : کراچی