ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ،اوپن مارکیٹ میں 104 روپے 95 پیسے کا ہوگیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہفتہ کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا گیا اور اس کی قیمت میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 104 روپے 70 پیسے میں خریدا جارہا ہے جبکہ 104 روپے 95 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کسی قسم کا ردو بدل نہیں دیکھا گیا۔
علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاو¿نڈ کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اوریہ 149روپے90 پیسے میں فروخت ہورہا ہے ۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کا درہم 5 پیسے اضافہ کے بعد 28 روپے 55 پیسے ، سعودی ریال بھی 5 پیسے اضافے کے بعد 27 روپے 90 پیسے ، کویتی دینار 50 پیسے کمی کے بعد 344 روپے 50 پیسے ، یورو بغیر کسی تبدیلی کے 117 روپے 75 پیسے میں فروخت ہورہے ہیں۔