جولائی میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا، صوبوں کو ممکنہ خطرات سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا: ڈی جی میٹ

جولائی میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا، صوبوں کو ممکنہ خطرات سے تحریری طور پر ...
جولائی میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا، صوبوں کو ممکنہ خطرات سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا: ڈی جی میٹ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی میٹ کہا ہے کہ جولائی میں پورے ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو گا اور صوبوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کر دیا ہے تاکہ وہ اپنی تیاریاں مکمل کر لیں۔ مون سون کی شدت سے متعلق ہرصوبے کے گورنر اور وزیراعلیٰ کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈی جی میٹ نے کہا کہ کراچی میں ابھی اچھی بارش کا امکان نہیں اور اگلے 3 سے 4 روز میں کراچی کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے جس کے باعث درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں پورے ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو جائے گا جبکہ صوبوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ اس مون سون میں کیسی بارشیں ہوں گی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ہوں نے کہا کہ صوبوں کو تحریری طور پر مون سون کے ممکنہ خطرات بتائے ہیں اور بارشوں کی شدت سے بھی آگاہ کیا ہے تاکہ وہ اپنی تیاریاں مکمل کر لیں۔

مزید : ماحولیات