خاتون کے پیٹ میں قینچی رہ جانے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ نے علاج کرانے کی ہدایت کر دی

خاتون کے پیٹ میں قینچی رہ جانے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ نے علاج کرانے کی ...
خاتون کے پیٹ میں قینچی رہ جانے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ نے علاج کرانے کی ہدایت کر دی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے لاڑکانہ میں دوران آپریشن خاتون کے پیٹ میں قینچی رہ جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاڑکانہ اور وی سی شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو خاتون کا علاج کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے خاتون ارباب کے پیٹ سے قینچی نکالنے کیلئے 50 ہزار روپے طلب کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کمشنر لاڑکانہ اور وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے رپورٹ طلب کر لی کرتے ہوئے خاتون کا علاج کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید : کراچی