چیئرمین سینیٹ کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ایوان بالا میں موجودگی کی تعریف

چیئرمین سینیٹ کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ایوان بالا میں موجودگی کی تعریف
چیئرمین سینیٹ کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ایوان بالا میں موجودگی کی تعریف

  



اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ایوان بالا میں موجودگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جب بھی بلایا جاتا ہے وہ ایوان میں موجود ہوتے ہیں۔  ایوان بالا کے اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز چاہ بہار بندرگاہ کے حوالے سے سینیٹر عتیق شیخ کی تحریک پر بحث سمیٹنے کے لئے موجود تھے۔ چیئرمین اور ارکان نے سرتاج عزیز کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب بھی بلایا جاتا ہے وہ ایوان میں موجود ہوتے ہیں۔ چیئرمین نے سرتاج عزیز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے مشکور ہیں۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ سرتاج عزیز پارلیمان دوست وزیر ہیں۔

مزید : اسلام آباد