غیر قانونی طریقے سے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 53 افراد گرفتار

غیر قانونی طریقے سے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 53 افراد گرفتار
غیر قانونی طریقے سے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 53 افراد گرفتار

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان شاہ جہاں روڈ چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران 53 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ترجما کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران غیرقانونی طریقے سے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 53 افراد کو مختلف گاڑیوں اور بسوں میں سے حراست میں لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں 2 افغانی اور51 پاکستانی شہری شامل ہیں جنہیں ابتدائی تفتیش کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : کراچی