پنجاب کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا مسلسل شور:گو نواز گو اور جھوٹ جھوٹ کے نعرے

پنجاب کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا مسلسل شور:گو نواز گو اور جھوٹ جھوٹ کے ...
پنجاب کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا مسلسل شور:گو نواز گو اور جھوٹ جھوٹ کے نعرے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان مسلسل شورشرابہ اور نعرے بازی کرتے رہے۔

وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کے ارکان گو نوا زگو اور جھوٹ جھوٹ کے نعرے لگاتے رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن ارکان کی مسلسل نعرے بازی کی وجہ سے وزیر خزانہ کی تقریر میں کئی بار خلل پڑا اور انہوں نے کئی بار بجٹ پیش کرتے ہوئے غلط الفاظ ادا کئے۔واضح رہے کہ وفاقی بجٹ کے دوران اپوزیشن ارکان نے خاموشی سے اسحاق ڈار کی تقریر سنی تھی۔

مزید : قومی