بجٹ میں سماجی شعبہ پر خاص توجہ دی گئی ، طاہرالقادری پرامن احتجاج کریں ، ان کا حق ہے: رانا ثناء اللہ

بجٹ میں سماجی شعبہ پر خاص توجہ دی گئی ، طاہرالقادری پرامن احتجاج کریں ، ان کا ...
بجٹ میں سماجی شعبہ پر خاص توجہ دی گئی ، طاہرالقادری پرامن احتجاج کریں ، ان کا حق ہے: رانا ثناء اللہ

  

لاہور (صباح نیوز)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ 2016-17 ء میں سماجی شعبہ پر خاص توجہ دی گئی ہے ـ70 فیصد بجٹ تعلیم ، صحت اور صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر خرچ ہو گاـ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متعلق انصاف کے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں اور کئے جا رہے ہیں ـ ڈاکٹر طاہر القادری اگر پرامن احتجاج کرتے ہیں تو یہ ان کا جمہوری حق ہے ـ عمران خان کا ایجنڈا افراتفری پھیلانا ہے ـ جس پر حکومت کوئی توجہ نہیں دے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کابینہ سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاـ رانا ثنا ء اللہ خان نے کہا کہ پنجاب میں زراعت کی بہتری کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں ـاس شعبہ پر 200 ارب روپے خرچ ہوں گے ـ وزیر اعلی رورل و دیہی پروگرام کے لئے پہلے سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے جو پنجاب میں خوشحالی لائے گاـ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ میں بھی پہلے سے بہت زیادہ مراعات دی جا رہی ہیں ـ 150 ارب روپے انفراسٹرکچر پر خرچ کئے جائیں گے ـ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پرامن احتجاج میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ـ

انہوں نے کہا کہ دو سے تین دن کے اندر تھانہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے تمام حقائق سامنے لاؤں گا ـ تھانہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے انصاف کے تقاضے پورے کئے گئے ہیں اور کئے جا رہے ہیں ـ عمران خان کا ایجنڈا افراتفری پھیلانا ہے حکومت عمران کے غل غباڑے اور شور شرابے پر توجہ نہیں دے گیـ انہوںنے کہا کہ 2018 ء پی ٹی آئی کے الیکشن کا آخری سال ہو گا ـعمران خان بربادی اور تباہی اور میں نہ مانوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ـ عمران خان اور شیخ رشید احمد تاریخیں دیتے رہتے ہیں جن کی کوئی اہمیت نہیں ہے ـانہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے آبادی سے کہیں بڑھ کر رقم رکھی گئی ہے ـ

مزید : لاہور