الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

  

اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 18جولائی کو ہوگی کاغذات نامزدگی 15اور 16جون کو جمع کروائے جا سکیں گے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 20جون کو دائر کیے جا سکیں گے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 21اور22جون کو ہو گا کاغذات منظور یا مسترد ہونے پر اپیلیں 23اور 24جون کو دائر ہوں گی اپیلوں پر فیصلے 27سے 30جون تک ہوں گے امیدوار اپنے کاغذات یکم جولائی کو واپس لے سکیں گے یکم جولائی کو ہی امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے شیڈول کے اجراءکے ساتھ ہی انتخابی حلقوں میں ووٹر فہرستیں منجمند کر دی گئیں انتخابی حلقوں میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

مزید : اسلام آباد