طورخم بارڈر پر افغانستان سے حملہ افسوسناک ، آرمی چیف کے حکم کی وجہ سے سفری دستاویزات کے بغیر داخلہ ممکن نہیں:سینیٹر بابر اعوان

طورخم بارڈر پر افغانستان سے حملہ افسوسناک ، آرمی چیف کے حکم کی وجہ سے سفری ...
طورخم بارڈر پر افغانستان سے حملہ افسوسناک ، آرمی چیف کے حکم کی وجہ سے سفری دستاویزات کے بغیر داخلہ ممکن نہیں:سینیٹر بابر اعوان

  

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ طورخم بارڈر پر افغانستان کی طرف سے حملے افسوسناک ہے۔ آرمی چیف کے احکامات کی وجہ سے کوئی غیرملکی پاکستان کی حدود میں قانونی سفری دستاویزات کے بغیر داخل نہیں ہو سکے گا۔

پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پڑوسیوں کو اتنا بتا دینا چاہیے کہ ہم اپنادفاع کرنا جانتے ہیں اس سے قبل افغانستان سے لوگ بغیر سفری دستاویزات کے پاکستان آ سکتے تھے مگر آرمی چیف کے احکامات کے بعد اب کوئی غیرملکی طورخم بارڈر کے راستے بغیر سفری دستاویزات کے پاکستان نہیں آ سکتا یہی وجہ ہے اب آئے روز افغانستان کی طرف سے اسی قسم کی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آرمی چیف نے درست فیصلہ کیا ہے، وطن کی سلامتی عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے مضبوط موقف اپنانا ہو گا۔

مزید : اسلام آباد