آرلینڈو حملے کو اسلامی شدت پسندوں سے کیوں نہ جوڑا: ڈونلڈ ٹرمپ کا اوباما سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

آرلینڈو حملے کو اسلامی شدت پسندوں سے کیوں نہ جوڑا: ڈونلڈ ٹرمپ کا اوباما سے ...
آرلینڈو حملے کو اسلامی شدت پسندوں سے کیوں نہ جوڑا: ڈونلڈ ٹرمپ کا اوباما سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

  



واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر باراک اوباما سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز نے غیرملکی خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی سرزمین پر نائن الیون کے بعد یہ سب سے بڑا حملہ ہے اور میری تمام تر ہمدردی متاثرہ افراد اور ان کے خاندان کے ساتھ ہے جب کہ امریکی صدر کی جانب سے آرلینڈو حملے کو اسلامی شدت پسندی سے نہ جوڑنا افسوس ناک ہے جس پر وہ استعفیٰ دیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن بھی اگر حملے کو اسلامی شدت پسندی نہیں کہتیں تو انہیں بھی فوری طور پر صدارتی دوڑ سے علیحدگی کا اعلان کردینا چاہئے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسلامی شدت پسندی کے حامی خواتین، ہم جنس پرستوں، یہودیوں، عیسائیوں اور امریکی عوام کے مخالف ہیں اورمیں امریکا کا صدر بننے کے بعد شدت پسندوں سے انہیں تحفظ فراہم کروں گا۔ اگر ان حالات میں سخت اور حکمت پر مبنی فیصلے نہ کئے تو امریکا صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی