ن لیگ والے جب مشکل میں ہوتے ہیں تو پاﺅں پکڑتے ہیں :بلا ول بھٹو
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن والے جب مشکل میں ہوتے ہیں تو پاﺅں پکڑتے ہیں۔انہوں نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی تصویر پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب یہ مشکل میں ہوتے ہیں تو پاﺅں پکڑتے ہیں اور جب مشکل سے نکل جاتے ہیں تو گلا پکڑتے ہیں ۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرویز رشید جھک کر احترام کے ساتھ خورشید شاہ کے پاوں پکڑ رہے ہیں ۔