عالمی شہرت یافتہ اتھلیٹ یوسین بولٹ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا:سال کی دوسری تیز ترین ریس جیت لی

عالمی شہرت یافتہ اتھلیٹ یوسین بولٹ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا:سال کی ...
عالمی شہرت یافتہ اتھلیٹ یوسین بولٹ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا:سال کی دوسری تیز ترین ریس جیت لی

  

کنگسٹن(نیوز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ اتھلیٹ جمیکا کے یوسین بولٹ نے ایک اور ریکارڈ اس وقت اپنے نام کر لیا۔جب انہوں نے کنگسٹن میں ریسرز گراں پری میںرواں سال کی دوسری تیز ترین100میٹر کی ریس جیتنے کا کارنامہ انجام دیا۔ انہوںنے مقررہ فاصلہ9.88 سیکنڈز میں طے کیا۔ بولٹ کیلئے ریس کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا جہاں وہ شروع میں ہی ایک رکاوٹ میں الجھ گئے تاہم جلد ہی انہوں نے ہم وطن یوہان بلیک کو پیچھے چھوڑ کر فائنل لائن عبور کر لی۔ریس کے بعد بولٹ نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ سیزن کا بہترین ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہا۔ یہ ایک پرفیکٹ ریس تو نہیں تھی لیکن میں فاتح رہا۔

مزید : کھیل