شوہر سے طلاق کے بعد نوجوان لڑکی نے ایسی تصویر جاری کردی کہ دنیا بھر کی خواتین کی پسندیدہ ترین لڑکی بن گئی، دیکھ کر شادی شدہ مرد پریشان ہوجائیں گے

شوہر سے طلاق کے بعد نوجوان لڑکی نے ایسی تصویر جاری کردی کہ دنیا بھر کی خواتین ...
شوہر سے طلاق کے بعد نوجوان لڑکی نے ایسی تصویر جاری کردی کہ دنیا بھر کی خواتین کی پسندیدہ ترین لڑکی بن گئی، دیکھ کر شادی شدہ مرد پریشان ہوجائیں گے

  



لندن (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ پر اکثر لوگ اپنی شادی کی شاندار تصاویر شئیر کرتے ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کرتے ہیں لیکن 24 سالہ دوشیزہ کیتھرین میسن برگ نے اپنی طلاق کی تصاویر کا ایسا زبردست البم بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کیا کہ خواتین کی ہیرو بن گئی۔

جاپان میں شرمناک ترین ریسٹورینٹ کھل گیا،داخلے کیلئے صرف برہنہ ہی نہیں ہونا پڑے گا بلکہ۔۔۔

ڈیلی میل آسٹریلیا سے بات کرتے ہوئے کیتھرین نے بتایا کہ وہ اور ان کے سابق شوہر بچپن سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ وہ کئی سال سے شادی شدہ زندگی گزاررہے تھے مگر تقریباً دو سال قبل ان کے شوہر نے کسی اور میں دلچسپی لینا شروع کردی۔ کیتھرین کہتی ہیں کہ جب انہیں شوہر کی بے وفائی کا علم ہوا تو ان کا دل ٹوٹ گیا اور انہوں نے گزشتہ دو سال سسکیاں لیتے ہوئے گزارے۔ پھر ان کے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ وہ رونا دھونا چھوڑ کر اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کریں اور اس مصیبت سے نجات پا کر جشن منائیں۔

انہوں نے اپنی فوٹوگرافر دوست اینجلا ہوزفین سے درخواست کی کہ وہ بالکل شادی کے البم کی طرح ان کی طلاق کا البم تیار کریں۔ کیتھرین نے اس البم کے لئے درجن بھر تصاویر بنوائیں جن میں وہ کہیں اپنا عروسی جوڑا اتار کر پھینکتی نظر آتی ہیں تو کہیں شادی کی تصاویر کو پھاڑتی اور جلاتی نظر آتی ہیں۔ کیتھرین نے یہ تصاویر ماڈلنگ کے انداز میں بنائی ہیں اور وہ انہیں آزادی کے نئے سفر کی داستان قرار دیتی ہیں۔

کیتھرین کی تصاویر انٹرنیٹ پر سامنے آئیں تو ان کے طلاق کے البم کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوگئی اور اب تک ان کی تصاویر کو ہزاروں بار شیئر کیا جاچکا ہے۔ کیتھرین کا کہنا ہے کہ ان کی طلاق کے البم کو ملنے والی پذیرائی نے ان کا دکھ بڑی حد تک ختم کردیا ہے اور اب وہ خود کو آزاد اور خوش محسوس کرتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس