افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طورخم بارڈر پر وقفے وقفے سے فائرنگ جاری

افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طورخم بارڈر پر وقفے وقفے سے فائرنگ جاری
افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طورخم بارڈر پر وقفے وقفے سے فائرنگ جاری

  



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طورخم بارڈر پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق طورخم بارڈر پر افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر فائرنگ کی گئی ہے جس پر پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات سے افغان فورسز کی جانب سے طورخم بارڈر پر فائرنگ کی جارہی ہے جس پر پاکستان نے افغانستان سے شدید احتجاج کر تے ہوئے افغان ناظم الا مور کو وزارت خارجہ طلب کر کے مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت واقعے کی تحقیقات کرائے ۔

مزید : پشاور