بھارتی باولنگ نے زمبابوے کی بیٹنگ لائن اڑا کر رکھ دی: دوسرے ون ڈے میں جیت کے ساتھ سیریز بھارت کے نام

بھارتی باولنگ نے زمبابوے کی بیٹنگ لائن اڑا کر رکھ دی: دوسرے ون ڈے میں جیت کے ...
بھارتی باولنگ نے زمبابوے کی بیٹنگ لائن اڑا کر رکھ دی: دوسرے ون ڈے میں جیت کے ساتھ سیریز بھارت کے نام

  

ہرارے(نیوز ڈیسک)بھارت کے باولرز نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کی بیٹنگ لائن اڑا کر رکھ دی۔ میچ میں 8 وکٹ سے کامیابی سمیٹ کر تین میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کر لی۔دوسرے میچ میں ایم ایس دھونی نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ یہ فیصلہ بھارت کیلئے انتہائی کامیاب ثابت ہوا اور زمبابوے کی ٹیم34.3اوورز میں صرف 126رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔سباندا نے 53اور شیبا با نے 21رنز بنائے۔ چاہل نے تین جبکہ سرن اور کلکرنی نے دو دو کھلاڑی آوٹ کئے۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں پر 26.5اوورز میں حاصل کر لیا۔ راہول نے 33،نائر نے 39رنز بنائے۔ ریادو 41پر ناٹ آوٹ رہے۔ چاہل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل