محمد علی کی موت کے ساتھ ہی خاتون اُن کی شرمناک ویڈیو لے کر منظر عام پر آگئی

محمد علی کی موت کے ساتھ ہی خاتون اُن کی شرمناک ویڈیو لے کر منظر عام پر آگئی
محمد علی کی موت کے ساتھ ہی خاتون اُن کی شرمناک ویڈیو لے کر منظر عام پر آگئی

  



نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) عظیم باکسر محمد علی کے دنیا سے رخصت ہوتے ہی ایک امریکی خاتون ان کے ساتھ گزارے وقت کی قیمت وصول کرنے کے لئے میدان میں آ گئی ہے۔ اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق 70 سالہ خاتون باربرا مینسا نے دعویٰ کردیا ہے کہ وہ کئی سال تک محمد علی کی محبوبہ رہیں اور ان کے پاس محمد علی کی قابل اعتراض ویڈیو ہے، جسے وہ کروڑوں ڈالر میں فروخت کرنا چاہ رہی ہیں۔

باربرا مینسا نے دی سنڈے پیپل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی فائٹ کے بعد عیش و عشرت کے لئے شاندار پارٹیاں منعقد کیا کرتے تھے۔ وہ کہتی ہیں کہ ان پارٹیوں میں محمد علی کے چند ساتھی اور درجن بھر خوبصورت لڑکیاں شامل ہوا کرتی تھیں۔ باربرا کا کہنا ہے کہ محمد علی خوبصورت لڑکیوں سے دور نہیں رہ پاتے تھے اور ان کے پاس ایسی ویڈیو موجود ہے جس میں لیجنڈری باکسر کئی حسین لڑکیوں کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

باربرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی 35 سالہ بیٹی کیورسٹی محمد علی کی اولاد ہیں اور 1988ءمیں ولدیت کے ایک ٹیسٹ میں یہ بات ثابت بھی ہوچکی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے پاس موجود ویڈیو جیسی چیز کسی کے پاس بھی نہیں ہے اور وہ اسے بیچ کر جتنی بھی رقم کماسکتی ہیں ضرور کمائیں گی۔

مزید : بین الاقوامی