پشاور کے رہائشیوں کا بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور کے رہائشیوں کا بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور کے رہائشیوں کا بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقہ خزانہ کے رہائشیوں نے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے چارسدہ روڈ کو تین گھنٹے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیے رکھا،جس کے باعث شہریوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔پشاور کے نواحی علاقے خزانہ کے مکینوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے مین چارسدہ روڈ پر احتجاج کے دوران سڑک پر ٹائر جلائے اور روڈ کو تین گھنٹے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیے رکھا،مظاہرین نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ،مظاہرین سے مذاکرات کے لئے پی پی پی کے رہنماءنو رعالم خان پہنچے گئے تاہم مظاہرین نے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ ختم کا مطالبہ کیا ،مظاہرین نے اس دوران ہلڑ باری بھی کی ،مشتعل مظاہرین کو قابو کرنے کےلئے پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کی گئی،بعد ازاں کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے تین گھنٹوں سے جاری احتجاج ختم کردیا ۔

مزید : پشاور