پیپلز پارٹی سڑکوں کی سیاست سے گریز چاہتی ہے :خورشید شاہ

پیپلز پارٹی سڑکوں کی سیاست سے گریز چاہتی ہے :خورشید شاہ
پیپلز پارٹی سڑکوں کی سیاست سے گریز چاہتی ہے :خورشید شاہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سڑکوں کی سیاست سے گریز چاہتی ہے ،وزیر اعظم کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ اپوزیشن کے ٹی او آرز قبول کرلیں ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے لیے غیر جانبدار ارکان کا تقرر ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر کے لیے نام پہلے ہی بھجوا چکی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے ارکان مکمل طور پر آزاد اور بالکل غیر جانبدار ہوں۔

مزید : قومی